










راولپنڈی چکری( رپورٹ سید گلزار ساقی)
ظہور امام حسین علیہ السلام اور مولا عباس علیہ السلام کے سلسلہ میں 3/4 شعبان المعظم 2025 جشن وارثان ولایت چکری راولپنڈی میں انتہائی شان و شوکت سے منعقد ہوا جشن میں کربلا معلی سے حرم امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کے خادمین الحاج فاضل عباس صالح عوذ اور سید علاؤ المیالی سمیت 7 رکنی وفد خصوصی طور پر شریک ھوئے جبکہ سوا لاکھ سے زائد اہل ایمان نے جشن میں شریک ھوئے تفصیلات کے مطابق جس نے وارثان ولایت کے بانی چوہدری فرخ رضا کے زیر اہتمام تین اور چار شعبان المعظم 2025 کو ظہور امام حسین علیہ السلام اور ظہور مولا ابوالفضل العباس علیہ السلام یہ سلسلہ ایک بہت بڑا اجتماع چکری راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے بھی ہزاروں عاشقانِ رسول اکرم و آل رسول سوا لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اس موقع پر بانی چوہدری فرخ رضا کی طرف سے تمام شرکائے جشن کے لیے مضیف ( دسترخواں) امام حسین میں وسیع انتظامات کیے گئے تھے جبکے من و سلوا کے الگ سٹال لگائے گئے تھے ہر آنے والے کے لیے کھانے پینے کے ساتھ مشروبات وافر مقدار میں منرل واٹر فروٹ مٹھائیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شرکاء کے لیے تیار کی گئیں تھیں خوبصورت اور دیدہ زیب لائٹنگ کی وجہ سے علاقہ جگمگا رہا تھا اور لوگ خوشیاں منارہے تھے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 فائر برگیڈ ایلیٹ فورس سول ڈیفنس سول کپڑوں میں ملبوس لا اینڈ ارڈر کے عملے سمیت چکری کی تنظیم انجمنں حسینیہ اور ولی العصر سمیت گرد و نواح کے پانچ سو سے زائد نوجوانوں نے جشن کے موقع پر فرائض سر انجام دیئے پارکنگ کے وسیع انتظامات کیے گئے جبکہ ضلع انتظامیہ محکمہ پولیس اور دیگر اداروں نے فرائض انجام دہی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ایک اندازہ کے مطابق 2025 کا جشن باقی تمام جشن سے شرکا کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ جشن وارثان ولایت سردی کے موسم کی وجہ سے نماز ظہرین سے اغاز کیا گیا اور رات گئے تک علمائے کرام و ذاکرین اور منقبت خواں نے خطاب کیا جب کہ رات 12 بجے کے قریب کربلا معلی سے ائے ہوئے مہمان خصوصی الحاج فاضل عباس صالح اور اور سید علاؤ المیالی سمیت دیگر وفد نے کربلا سے لائے ہوئے عالم مولا ابوالفضل العباس کہ امام بارگاہ امام حسین علیہ السلام چکری پر نصب شدہ علم کی پرچم کشائی کی اور اس موقع پر ہزاروں بلکہ ایک لاکھ سے زائد افراد نے موقع پر منظر کو دیکھا جب کہ لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو کوریج میں اس تقریب پرچم کشائی کو دیکھا اور سرچ کیا یاد رہے اس موقع پر الحاج فاضل عباس صالح عوذ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ظہور امام حسین علیہ السلام جو ہر مسلمان بلکہ ہر انسان کے لیے خوشی کا دن ھے اللہ تعالی کے دین کی خاطر امام حسین علیہ السلام کا کردار اور ان کی خاندان کی قربانیاں اسلام کے لیے طاقت کا سلسلہ ہے انہوں نے کہا کہ اہل ایمان اہل اسلام مولا امام حسین علیہ السلام کے قرض دار ہیں امام حسین نے اللہ تعالی کے دین کی خاطر قربانیاں دی آج خوشی کا دن پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے انہوں نے کہا اتحاد بھائی چارہ سے انسانیت کی خدمت اور محبت بانٹنے کا سبق امام حسین علیہ السلام کے کردار سے ملتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کو قائم کریں اس موقع پر انہوں نے ایت اللہ سیستانی کی طرف سے پیغام سنایا انہوں نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور عراق تعلقات کو ایک نسبت کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام اور دین کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے ہم سب بھائی ہیں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی اس موقع پر بانی چوہدری فرخ رضا نے جشن وارثان ولایت میں شریک ہونے ہونے والے عاشقان رسول اور عاشقان محمد ال محمد کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر فرائض سر انجام دینے والے محکمہ پولیس سمیت ریسکیو 1122 کیپیٹل سمارٹ سٹی ہاسپٹل انتظامیہ سول ڈیفنس اور دیگر سول اداروں کا شکریہ ادا کیا علاوہ عظیم اہل علاقہ اور بالخصوص انجمن حسینیہ انجمن ولی العصر ماتمی تنظیموں اور چکری کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جشن کی کامیابی اور شرکاء کی خدمت میں بھرپور خدمات سر انجام دی اور انہوں نے عراق کربلا سے آئے ہوئے وفد الحاج فاضل عباس صالح عوذ سید اولی سید ہانی سید عوسجہ سید حسن سید قاسم اور وفد کے دیگر شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا انہوں نے اپنے قیمتی وقت دیا اور ہم ان کا ہر طرح سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ کربلا کی انتظامیہ کی حرم امام حسین اور حرم ابوالفضل عباس کی خدمات کرنے پر اور شاندار انتظامات کرنے پر الحاج مہدی کربلائی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے لئے دعا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کو اجر عظیم عطاء فرمائے آمین جش وارثان ولایت چکری رات ایک بجے شاندار آتش بازی کے بعد دعاؤں اور برکتوں رحمتوں کے سائہ میں اختتام پذیر ھوا
راولپنڈی ( دیس نیوز ) جشن وارثان ولایت چکری راولپنڈی کے موقع پر کھانے پینے کا تمام تر اور مارکی کا انتظامات جیلانی فوڈز راولپنڈی اسلام اباد کی انتظامیہ محمد وسیم اور محمد اویس اور ان کے ٹیم کے ذمہ تھی جو انہوں نے احسن طریقے سے سر انجام دی جبکہ کھانے پکانے کا تمام تر انتظامات بھی جیلانی فوڈز کے ذمے تھا جیلانی فوڈ کے سربراہ محمد وسیم کے مطابق جشن کے موقع پر ایک ماہ سے ورکنگ شروع کر دی تھی نو مارکیاں لگائی گئی تھی جن میں اٹھ ہزار فی کس مارکی میں کھانا کھانے کا انتظامات تھے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانے کا انتظامات کیے گئے تھے انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے الگ انتظامات تھا جبکہ مرد حضرات کے لیے اٹھ الگ مارکیاں لگائی گئی تھیں اور اس طرح خاص مہمان کے لیے چوہدری فرخ رضا فارم ہاؤس میں الگ کھانے کا بندوبست تھا انہوں نے بتایا کہ دو ہزار سے زائد ورکرز نے جیلانی فوڈ کے زیر اہتمام کام کیا انہوں نے کہا ہم مشکور ہیں بانی جشن چوہدری فرخ رضا صاحب کے جنہوں نے جشن وارثان ولایت کہ شرکا کے لیے کھانے پکانے اور مارکی سمیت شرکا کو کھانا کھلانے کی ذمہ داری کا کونٹریکٹ ہمیں دیا اور ہم نے اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کی اور جس پر ہم کامیاب رہے انہوں نے کامیاب جشن پر چوہدری فرخ رضا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی
راولپنڈی چکری ( دیس نیوز) جشن وارثان ولایت چکری کو روشنیوں سے چمکانے کی ذمہ داری میر ڈیکورٹر راولپنڈی اسلام اباد کے فیصل میر اور ان کے ساتھی شوکت حسین کے ذمہ تھی جنہوں نے پانچ رجب سے اپنے کام کا اغاز کیا اس موقع پر فیصل میر نے بتایا کہ چوہدری فرخ رضا صاحب کی طرف سے جب ہمیں ذمہ داری سونپی گئی تو ہم نے اس کو پاک خوشی قبول کیا چونکہ پچھلے اٹھ سال سے ہم یہ ذمہ داری ان کہ معیار کے مطابق نبھانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ لائٹنگ جدید سے جدید کی جائے اور خوبصورت سے خوبصورت بنائی جائے تاکہ جشن میں انے والے خوش و خرم رہیں اور ہمارے کام کی تعریف کریں اور جشن کی خوشیوں میں روشنیوں کے ساتھ دوبالا خوشیاں منائیں فیصل میر نے کہا ہمیں کام کرتے ہوئے ایک ماہ لگا ہے اور لائٹنگ مکمل کی تین شعبان کی کامیابی پر چوہدری فرخ رضا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
راولپنڈی چکری ( دیس نیوز) جشن ولایت کے موقع پر ساؤنڈ سسٹم جو انتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے یہ کنٹریکٹ چوہدری فرخ رضا نے حیدر ساؤنڈ چکوال کے ذمے لگایا تھا اور ان کی طرف سے ہی لائیو کوریج کے لیے ذمہ داری سونپی گئی اس موقع پر حیدر ساؤنڈ چکوال کے سربراہ حیدر عباس نے کہا کہ مجھے جشن وارثان ولایت کے بانی چوہدری فرخ رضا صاحب کی طرف سے ذمہ داری دی گئی جو میں نے بھرپور طریقے سے نبھائی انہوں نے کہا ساؤنڈ سسٹم کے لیے اور لائیو کالج کے موقع پر ہم نے 20 سے زائد افراد نے تین شعبان کو ریکارڈنگ سمیت لائیو کوریج اور ساؤنڈ کو چلانے میں کردار ادا کیا انہوں نے جشن وارثان ولایت کی کامیابی پر چوہدری فرخ رضا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔