اسلام آباد ( نمائندہ دیس نیوز )
مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر و سابق مئیر سردار نسیم خان کی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات
ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کی گئی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
سردار نسیم خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک کی معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر مبارک باد دی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم ملک میں معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ سابق میئر راولپنڈی
سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور میگا پروجیکٹس مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔