مقامی خبریں

مقامی خبریں

راولپنڈی شہر کی گرین بیلٹس پر موسم سرما میں گل داؤدی کے پھولوں کی بہار موسم خزاں کی مناسبت سے راولپنڈی شہر کے پارکس  اور گرین بیلٹس کو گلِ داؤدی کے پھولوں سے مزین اور آراستہ کیا گیا یے

ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر گرین بیلٹس گل داؤدی اور گیندے کے پھولوں سے آرستہ کر دی گئیں راولپنڈی ( دیس نیوز )ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا  کی خصوصی دلچسپی ہدایات پر راولپنڈی شہر کی گرین بیلٹس موسم سرما کے پھولوں گل داؤدی اور گیندے کے پھولوں سے آراستہ کی گئی ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات ہر راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو موسم سرما کی مناسبت سے گیندے کے پھولوں کی خوبصورتی سے مزین کی گیا یے۔راول چوک، راشد منہاس روڈ، مری روڈ، لیاقت باغ، علامہ اقبال پارک اور شہر کے دیگر چھوٹے بڑے پارکس کو پی ایچ اے کی جانب سے  موسم خزاں کی مناسبت سے گلِ داؤدی کے پھولوں سے مزین اور آراستہ کیا گیا یے   موسم خزاں کے دیگر پھولوں کو انتہائی خوب صورت انداز میں کاشت کیا گیا یے جس سے شہر کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی...
پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل متعدد گرفتار
مقامی خبریں

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل متعدد گرفتار

*پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل* *اشتہاری مجرمان گرفتار*راولپنڈی(دیس نیوز) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اے ایس آئی آصف کیانی ، بھلوٹ موڑ سے اے ایس آئی محمد عاطف اور اے ایس آئی عمران شوکت چک میوں سے سب انسپکٹر وسیم حسن نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوۓ اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ جس پر مدعی مقدمات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ریجن ہاۓ سے مزید کاروائیاں کرتے ہوۓ گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلینڈر نصب کرنے والے 04 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔...
جیسمین گارڈن اسلام آباد میں گل داؤدی کی 43 ویں اور سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش منعقد ہوئی۔ 6 دسمبر سے شروع ہونے والی پھولوں کی نمائش 8 دسمبر بروز اتوار کو اختتام پزیر ہوگی
مقامی خبریں

جیسمین گارڈن اسلام آباد میں گل داؤدی کی 43 ویں اور سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش منعقد ہوئی۔ 6 دسمبر سے شروع ہونے والی پھولوں کی نمائش 8 دسمبر بروز اتوار کو اختتام پزیر ہوگی

6 دسمبر 2024 اسلام اباد( مرہم صدیقہ دیس نیوز )نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے باہمی اشتراک سے جیسمین گارڈن اسلام آباد میں گل داؤدی کی 43 ویں اور سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش منعقد ہوئی۔ 6 دسمبر سے شروع ہونے والی پھولوں کی نمائش 8 دسمبر بروز اتوار کو اختتام پزیر ہوگی۔اس موقع پر چئیرمین نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان ڈاکٹر پرویز احسن،ٹیکنیکل سیکریٹری آصف رزاق،سیکریٹری  فواد ہاشمی،و مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر عاصمہ اسماعیل بٹ نائب چیئرپرسن نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان نے بتایا کہ ادارہ کی جانب سے ہر سال پھولوں کی نمائش کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔فطرت ہمیشہ سے انسانوں کی دلچسپی کا محور رہی ہے۔پھول اور سبزہ زار فطرت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔اس نمائش میں پاکستان کی ثقافت کو منفرد انداز میں...
مقامی خبریں

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے عوام الناس کو نقصانات سے بچانے کے لیے ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کرنے کی ہدایت۔
وزیر ہاؤسنگ نے آر ڈی اے کے کام کو سراہا

راولپنڈی  ( سید گلزار ساقی۔ دیس نیوز ) وزیر برائے ہاؤسنگ،  اربن ڈویلپمنٹ اینڈ  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے  آج کمشنر آفس راولپنڈی  کا دورہ کیا ہے۔  ترجمان  آر ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ، آر ڈی اے کے دیگر افسران  اور اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈ ی نے وزیر  ہاؤسنگ کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پرکمشنر آفس  کانفرنس روم میں ایک اجلا س منعقد ہوا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو آر ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں خصوصا راولپنڈی میں منظور شدہ اور غیر قانونی  ہاؤسنگ سکیموں،   راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے ، میٹرو کوریڈور کی بحالی اور دیگر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  وزیر ہاؤسنگ نے آر ڈی اے کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ راولپنڈی ترقی اور بہتری کے لیے مزید جرات مندانہ اقدامات کیے جائیں۔  انہوں نے پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کر...
اہم خبریں, مقامی خبریں

ضمنی الیکشن ریٹر ننگ آفیسر وارڈ نمبر 6راولپنڈی کینٹ حیدر شجاع نے الیکشن نتائج کا اعلان کردیا غیر حتمی غیر سرکاری کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار طارق محمود راجپوت 2011ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے

راولپنڈی ( دیس نیوز )راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈضمنی الیکشن ریٹر ننگ آفیسر وارڈ نمبر 6راولپنڈی کینٹ حیدر شجاع نے الیکشن نتائج کا اعلان کردیاٖغیر حتمی غیر سرکاری کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار طارق محمود راجپوت 2011ووٹ لے کر کامیاب قرار پائےآزاد امیدوارجبران حیدر 1329ووٹ کے کر دوسر ے نمبر پر رہےپو لنگ کا آغا زصبح مقررہ وقت 08بجے سے لے کر شا م 5بجے تک پرامن اور بلا تعطل جا ری رہاٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27اور 82پولنگ بوتھ بنائے گئے تھےمرد ووٹرز کی تعداد 18781جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 17753تھے2پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیاگیاتھاٹرن آوٹ35. 17فیصد رہاضمنی الیکشن وارڈ نمبر 6 راولپنڈ ی کینٹ میں ٹوٹل 8امیدواران مد مقابل ہیں جن میں 5آزاد امیدواران شامل ہیںریٹر ننگ آفیسرنے شفاف اورکامیاب الیکشن کے انعقادپر ضلعی انتظامیہ،پویس اورکینٹ بورڈ کے تعاون کو سراہا...
مقامی خبریں

قومی اسمبلی وسینیٹ میں ہونے والی قانون سازی پاکستانی پارلیمانی تاریخ کاروشن باب ہے جس سے  جمہوری’نظام کاتسلسل برقرار رہے گا  ڈاکٹر طیبہ خان

راولپنڈی( مریم صدیقہ دیس نیوز ) پبلک ڈیمانڈ پارٹی پاکستان (PDP) کی چیئر پرسن ڈاکٹر طیبہ خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی وسینیٹ میں ہونے والی قانون سازی پاکستانی پارلیمانی تاریخ کاروشن باب ہے جس سے  جمہوری’نظام کاتسلسل برقرار رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سے متعلق ترمیمی بل منظور کیے جانے پر  ردعمل میں کیا۔انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف۔سپیکر قومی اسمبلی ،چیئر مین سینٹ اور تمام ممبران کو جنہوں نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا  مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم سے پارلیمانی جمہری نظام اپنی اصل روح کے ساتھ نافذ ہوگا اور عدلیہ مققنہ اور انتظامیہ کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آزادانہ کام کے مواقع حاصل ہوں گے ڈاکٹر طیبہ خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر ...
پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کیساتھ تقریباً سوا کروڑ لوگ منسلک ہیں، کاروباری طبقہ اور عام شہری گیس کی قیمتوں کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے شدید متاثر ہیں محمد فاروق چوہدری
مقامی خبریں

پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کیساتھ تقریباً سوا کروڑ لوگ منسلک ہیں، کاروباری طبقہ اور عام شہری گیس کی قیمتوں کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے شدید متاثر ہیں محمد فاروق چوہدری

اسلام آباد/( مریم صدیقہ دیس نیوز ) صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کیساتھ تقریباً سوا کروڑ لوگ منسلک ہیں، کاروباری طبقہ اور عام شہری گیس کی قیمتوں کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے شدید متاثر ہیں، گزشتہ سال بھی کمرشل صارفین کی گیس کی قیمتوں میں 110 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، اس کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ان کی تنخواہوں، یو ایف جی اور آر ایل این جی پر منتقل کرنے کےلیے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ درکار ہے، ہم اس مجوزہ اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری سماعت سے واپسی پر صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے چیئرمین ایسوسی ایشن ممتاز احمد کے ہمراہ اوگرا کی جانب سے سوئی گیس ٹیرف کے حوالے سے سوئی گیس ہیڈ آفس لاہور میں ہونے وی سماعت میں شرکت کی، سماع...
مقامی خبریں

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ اکتوبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی 123 مقدمات درج

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات کاروائیاں کرتے ھوۓ۔ گزشتہ ماہ میں 123 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ راولپنڈی (گلزار ساقی دیس نیوز)          پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات کاروائیاں کرتے ھوۓ۔ گزشتہ ماہ میں 123 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ 02 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 01 گاڑی برآمد کی۔ 06 عدد پسٹل ، معہ 23 روند ، 17 لیٹر شراب اور 773 گرام چرس برآمد کی۔ 47 مجرم اشتہاری ، 35 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ۔ 25189 ای چالان کیۓ۔ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 91 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 259143 پرسن اور 56195 وہیکل چیک کیۓ گیۓ۔  دوران سفر 339 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 10 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔ 03 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس...
مقامی خبریں

ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مہم کے دوران اب تک 5291 سکول وہیکلز کو چیک کیا گیا جن میں 1939 کو چالان  کر کے 1923300 روپے جرمانہ کیا گیا

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی مختلف مہم کے دوران کاروائیاں جاری ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رپورٹ جاری کر دی ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس کی مختلف مہم کے دوران کاروائیاں جاری ہیں، سکولز  وینز کی سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز مورخہ 13 ستمبر 2024 کو ہوا،مہم کے دوران اب تک 5291 سکول وہیکلز کو چیک کیا گیا جن میں 1939 کو چالان  کر کے 1923300 روپے جرمانہ کیا گیا ، 111 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ۔ سی ٹی او نے مزید بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران  9441 چالان کیے گئے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 4279 ، فٹنس سرٹ...
اہم خبریں, مقامی خبریں


راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے7 افسران اور5 سٹاف عملہ کو ریگولر کر دیا گیا

راولپنڈی ( سید گلزار ساقی  دیس نیوز ) راولپنڈی:  ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی   کنزہ مرتضیٰ نے  آر ڈی اے کےسات  افسران اور پانچ سٹاف عملہ کو ریگولر کر دیا ہے۔    BS-17 میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر   اسٹیٹ مینیجمنٹ محمد شعیب خان، وقار احمد،  دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مہوش نسیم، شیزہ تنویر،  دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر  بلڈنگ کنٹرول رمشا صدیقہ، محمد  داؤد اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر   آرکیٹیکچر   سیدہ ردا سلطان، BS-16 میں ایک کمپیوٹر آفیسر عمر فاروق، ایک اسسٹنٹ محمد عصمت اللہ خان اور  BS-14 میں تین سب انجینئرز حبیب الرحمن، قمر رفیق اور محمد ارسلان شامل ہیں۔ سکروٹنی کمیٹی کی ریکمنڈیشن پر ڈی جی آرڈی اے نے 12  ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظور ی دی ہے۔ ڈی جی آرڈی اے نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ  دیانتداری اور تندہی سے کام کریں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں ۔۔...